جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں تین دن پہلے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے تصادم میں ایک مبینہ جنگجو کے مارے جانے کے واقعہ کے خلاف شروع ہونے والی ہڑتال آج بھی جاری رہی جس کی وجہ سے معمولات
زندگی کی ٹھپ ہو گئی ہے۔
ہڑتال کی وجہ سے ضلع کے كيوموه اور ارد گرد کے دیہات میں کاروباری اور دیگر سرگرمیاں متاثر رہیں۔
تعلیمی ادارے بند رہے اور سرکاری دفاتر، بینکوں اور دیگر اداروں میں کام کاج پر اثر پڑا۔